مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطین کی حمایت میں ایرانی وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی پوسٹ کو انسٹا گرام کی طرف سے حذف کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربی ممالک فلسطینیوں کی حمایت کرنے اور اسرائيل کی مخالفت کرنے والے ہر گروہ کو دہشت گرد قراردینے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی دہشت گردی کی فہرستیں اسرائيل کی حمایت کے معیار پر مرتب ہوتی ہیں ، مغربی ممالک اپنی جعلی فہرستوں میں انہی گروہوں کو نشانہ بناتے ہیں جو اسرائيل کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے فلسطین کی حمایت میں ایرانی وزير خارجہ کی پوسٹ کو انسٹا گرام کی طرف سے حذف کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔
News ID 1908924
آپ کا تبصرہ